پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 9 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 8 ہزار 230 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے کا ہو گیاہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 96 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 131 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔











