خیبرپختونخوا: غیر قانونی مقیم افغان باشندوں اور ان کے آجر و مالک مکان کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل

جمعہ 6 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں و دیگر غیر ملکیوں اور ان کو ملازمت و گھر فراہم کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی پیر 9 نومبر سے شروع ہوگی جس کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: 4 افغان باشندے گرفتار، پاکستانی شناختی کارڈ و پاسپورٹ کے حصول کی کوششوں کا الزام

پولیس حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں کریک ڈاؤن کا آغاز پشاور سے ہوگا جس کے بعد مرحلہ وار صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ پشاور میں تھانوں کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کی قیادت متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او کرے گا جبکہ ان ٹیموں میں ضلعی انتظامیہ کے اہلکار بھی شامل ہوں گے۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کیے جانے والے غیر قانونی مقیم افراد کو ٹرانزٹ پوائنٹس منتقل کیا جائے گا جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں طورخم بارڈر کے راستے ملک بدر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: پنجاب سے 37 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے ڈی پورٹ؛ انخلا کا عمل تیز

پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ پیر سے کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے جبکہ پشاور کے بعد مرحلہ وار صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کریں۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے موصول ہونے والی ہدایات کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو گھر یا مکان کرائے پر دینے اور انہیں ملازمت فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: افغان باشندے غیر قانونی راستوں سے یورپ جانے کے لیے پاکستان کا استعمال کیسے کرتے ہیں؟

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کے لیے پشاور کے مختلف علاقوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور متعلقہ ٹیموں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی فوجی مشقیں ’دوستـی تھری‘ مکمل

ہزارہ موٹروے پر بس اور ڈمپر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق، 30 زخمی

بچوں کو سوشل میڈیا کی لت سے بچانے کا قانون، گوگل، میٹا اور ٹک ٹاک عدالت پہنچ گئے

بیٹی کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی خلیل الرحمان قمر پر تنقید کیوں ہونے لگی؟

بجلی صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 23 ارب 33 کروڑ روپے وصول کرنے کی تیاری

ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستانی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

2 اضلاع کے لاکھوں افراد کا رابطہ شدید متاثر، ہنجلی دوہٹہ کا ٹوٹا پل تاحال نامکمل، مایوس عوام کی امیدیں نئے صوبوں سے بندھ گئیں

اسکول بن گیا، سہولتیں نہ ملیں، پنوں عاقل کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟