2 اضلاع کے لاکھوں افراد کا رابطہ شدید متاثر، ہنجلی دوہٹہ کا ٹوٹا پل تاحال نامکمل، مایوس عوام کی امیدیں نئے صوبوں سے بندھ گئیں

جمعہ 6 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہنجلی دوہٹہ کا پل ضلع سیالکوٹ کو ضلع نارووال سے ملاتا تھا لیکن سیلابی ریلے میں پل بہہ جانے کے بعد نہ صرف دونوں اطراف کا زمینی رابطہ شدید متاثر ہوا بلکہ دو قیمتی انسانی جانیں بھی اس حادثے کی نذر ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مالی دباؤ کے باوجود مریم نواز نے سیالکوٹ کے منصوبوں کو مؤخر نہیں کیا، جس پر ان کے شکر گزار ہیں، خواجہ آصف

تاہم المیہ یہ ہے کہ اتنا عرصہ گزرجانے کے باوجود یہ پل مکمل نہیں ہوسکا۔

ایک طرف سیالکوٹ کا بڑا صنعتی و کاروباری مرکز اور دوسری طرف نارووال کے تعلیمی اداروں اور ملازمت پر جانے والے افراد اور ان کے علاوہ وہاں روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں دیگر شہری سب ہی اس متاثرہ راستے کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

دونوں اضلاع میں اہم سیاسی قیادت موجود ہے اور وفاقی سطح پر بھی مضبوط نمائندگی ہے لیکن پھر بھی یہ بنیادی عوامی رابطہ بحال ہونے میں اتنی تاخیر افسوسناک امر ہے۔

مزید پڑھیے: پیپلز پارٹی آئندہ ماہ بہاولپور اور ہزارہ کو صوبے بنانے کی آئینی ترمیم لائے گی، سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاہور سے پورے پنجاب کو نہیں سنبھالا جا سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگر نئے صوبے بن جائیں گے تو عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل ہوجایا کریں گے۔ جانیے عوام کی روداد زبیر احمد کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بچوں کو سوشل میڈیا کی لت سے بچانے کا قانون، گوگل، میٹا اور ٹک ٹاک عدالت پہنچ گئے

بیٹی کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی خلیل الرحمان قمر پر تنقید کیوں ہونے لگی؟

بجلی صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 23 ارب 33 کروڑ روپے وصول کرنے کی تیاری

امریکی انتخابات کے بعد ٹیکنالوجی اسٹاکس کریش، نیسڈیک سے ڈھائی کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری غائب

نومنتخب امریکی سینیٹر ڈاکٹر عبدالسید کی برطانوی صحافی سے مبینہ بدتمیزی، ویڈیو وائرل

ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستانی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

اسکول بن گیا، سہولتیں نہ ملیں، پنوں عاقل کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

پاکستان کی مہمان نوازی سے متاثر امریکی کاروباری شخصیت ڈیو ڈی اینجلو پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کے معترف

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟