بچوں کو سوشل میڈیا کی لت سے بچانے کا قانون، گوگل، میٹا اور ٹک ٹاک عدالت پہنچ گئے

جمعہ 6 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل، میٹا اور ٹک ٹاک نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک نئے قانون پر عمل درآمد رکوانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ قانون کا مقصد بچوں کو سوشل میڈیا کی ایسی خصوصیات سے محفوظ رکھنا ہے جو انہیں اس کا عادی بنا سکتی ہیں۔

’اسمبلی بل 1709‘ کے نام سے معروف اس قانون کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کم عمر بچوں کے لیے ایسی خصوصیات پیش کرنے سے روکا گیا ہے جنہیں نفسیاتی طور پر استحصالی قرار دیا گیا ہے۔ ان میں صارفین کی ذاتی پسند کے مطابق مواد تجویز کرنا اور ویڈیوز کا خودکار طور پر چلتے رہنا شامل ہے۔

گوگل، میٹا اور ٹک ٹاک نے اپنے مقدمات میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ قانون انہیں بچوں کے لیے مواد پیش کرنے کے ریاست کے پسندیدہ طریقے اپنانے پر مجبور کرتا ہے۔ کمپنیوں کے مطابق قانون امریکی آئین میں دی گئی آزادیٔ اظہار کی ضمانتوں اور وفاقی قانون کی دفعہ 230 کی خلاف ورزی کرتا ہے، جو آن لائن پلیٹ فارمز کو صارفین کے فراہم کردہ مواد کی قانونی ذمہ داری سے تحفظ دیتی ہے۔

امریکی ریاستوں میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کے لیے مختلف قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں، جبکہ دنیا کے کئی ممالک میں بھی اس نوعیت کی پابندیاں زیرِ عمل ہیں۔ بعض ممالک نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گوگل کا اسکولوں میں اے آئی اور سرچ سروسز بند کرنے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق میٹا نے اس سے قبل تقریباً تمام امریکی ریاستوں کے ساتھ صارفین کی رازداری اور تحفظِ صارف کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق مقدمات طے کرنے کے بعد 18 ارب ڈالر ادا کرنے اور نوعمر افراد کے لیے فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال کو محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

گوگل نے سان ہوزے کی وفاقی عدالت، میٹا نے سان فرانسسکو جبکہ ٹک ٹاک نے لاس اینجلس کی عدالت میں مقدمات دائر کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی وسط مدتی انتخابات میں دھچکے کے بعد ٹرمپ کی شمالی کوریا سے دوبارہ رابطوں کی کوشش کا امکان

کیا آپ کا بچہ آپ سے دور ہورہا ہے؟ ماہرین نے خطرے کی ابتدائی نشانیاں بتادیں

کیا اب کمپیوٹر پر بھی مفت 4K ویڈیوز ایڈٹ کر سکیں گے؟ انسٹاگرام نے بڑا سرپرائز دے دیا

عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھونچال، پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی دباؤ کا شکار

فرانس میں کئی برس کا سب سے بڑا احتجاج، لاکھوں افراد سڑکوں پر امڈ آئے، حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستانی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

2 اضلاع کے لاکھوں افراد کا رابطہ شدید متاثر، ہنجلی دوہٹہ کا ٹوٹا پل تاحال نامکمل، مایوس عوام کی امیدیں نئے صوبوں سے بندھ گئیں

اسکول بن گیا، سہولتیں نہ ملیں، پنوں عاقل کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟