جنوبی کوریا کو شکست، پاکستان ایشین ٹیم اسکواش چیمپیئن بن گیا، 10 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب

ہفتہ 7 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپیئن  شپ کے فائنل میں جنوبی کوریا کو 2-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا، قومی ٹیم نے 2016 کے بعد پہلی مرتبہ ایشین ٹیم اسکواش کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

اسلام آباد کے مصحف اسکواش کمپلیکس میں ہفتے کو کھیلے گئے فیصلہ کن مقابلے میں نور زمان اور محمد عاصم نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کی فتح یقینی بنائی۔

نور زمان اور محمد عاصم کی شاندار کارکردگی، پاکستان کو فیصلہ کن برتری

فائنل میں پاکستان اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع تھی، تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشین ڈبلز اسکواش چیمپیئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان کی جانب سے نور زمان نے پہلے اہم کامیابی حاصل کی، جبکہ محمد عاصم نے اپنے مقابلے میں فتح حاصل کرکے قومی ٹیم کی برتری 2-0 کر دی۔

پاکستان نے دونوں ابتدائی مقابلے جیت کر فائنل اپنے نام کر لیا اور یوں ایشین ٹیم اسکواش چیمپیئن  شپ کا تاج ایک مرتبہ پھر پاکستان کے سر سج گیا۔

پاکستان کا 16واں ایشین گولڈ میڈل

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ایشین ٹیم اسکواش چیمپیئن  شپ کی تاریخ میں اپنا 16واں طلائی تمغہ حاصل کر لیا۔

قومی ٹیم کے لیے یہ کامیابی اس لحاظ سے بھی غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 2016 میں ایشین ٹیم اسکواش چیمپیئن  شپ کا ٹائٹل جیتا تھا، جس کے بعد 10 سال کے طویل انتظار کے بعد ایک مرتبہ پھر ایشیائی سطح پر چیمپیئن  بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

پاکستان اسکواش کے لیے ایک بڑی کامیابی

23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپیئن  شپ میں پاکستان کی فتح قومی اسکواش کے لیے ایک اور بڑا اعزاز ہے۔ ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل جیتنے سے نہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا اعتراف ہوا بلکہ ایشیائی اسکواش میں پاکستان کی مضبوط حیثیت بھی ایک مرتبہ پھر نمایاں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی اوپن کے ذریعے اسکواش میں پاکستان کی واپسی کی کوشش، ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

جنوبی کوریا کے خلاف فائنل میں فیصلہ کن برتری اور مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا پاکستان اسکواش کے لیے ایک یادگار کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی شہری کو غیر قانونی پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کا الزام، نادرا کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

حکومت کا بڑا معاشی اقدام، ایس ایم ایز کے لیے 300 ارب روپے کی خصوصی فنانسنگ کا اعلان

’این سی سی آئی اے‘ کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیوں کررہی ہے؟

ایک لاکھ کے ڈیپ فریزر پر 35 لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ، کراچی میں دلچسپ مقدمہ سامنے آگیا

حلقہ این اے 77 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام، الیکشن کمیشن نے عطا اللہ تارڑ کو طلب کر لیا

ویڈیو

سُرتال اکیڈمی کے بچوں کی بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟