ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی سمیت 10 پاکستانیوں نے ’قاتل پہاڑ‘ سر کر لیا

اتوار 2 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی خاتون کوہ پیماؤں ثمینہ بیگ، نائلہ کیانی نے ’قاتل پہاڑ‘ سر کر لیا ہے، 10پاکستانیوں سمیت10 دیگر غیر ملکی کوہ پیماؤں نے بھی دنیا کی نویں چوٹی نانگا پربت سر کی۔ نانگا پربت کو کئی کوہ پیماؤں کی جان لینے کی وجہ سے قاتل پہاڑ کہا جاتا ہے۔

الپائن کلپ آف پاکستان کے مطابق آج صبح 11 بجے تمام کوہ پیماؤں نے نانگا پربت کو سر کیا۔ 10 پاکستانیوں سمیت 40 سے زائد غیر ملکی کوہ پیماؤں نے نانگا پربت کو سر کرنے کی مہم میں حصہ لیا، جن میں ثمینہ بیگ، نائلہ کیانی، واجد اللہ نگری کے علاوہ رضوان داد، عید محمد، احمد بیگ، وقار علی، سعید کریم، لیاقت کریم، سوزین اور شاہ دولت اپنی مہم میں کامیاب رہے۔

مشہور خاتون کوہ پیماہ ثمینہ بیگ اس سے قبل کے ٹو اور ماؤنٹ ایوریسٹ بھی سر کر چکی ہیں۔ ثمینہ بیگ کو 8 ہزار میٹر بلند پہاڑ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیماہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

نائلہ کیانی نے بھی نانگا پربت کی چوٹی پر کامیابی سے پہنچ کر ناقابل یقین کارنامہ سر انجام دیا۔ نائلہ دنیا کی 7 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والی پاکستانی خاتون ہیں۔

نوجوان کوہ پیما واجد اللہ نگری نے دنیا کی نویں بلند چوٹی نانگا پربت پر قومی پرچم لہرایا۔ واجد اللہ نگری نے دیامر بیال سیکشن سے اپنی مہم جوئی کا آغاز کیا تھا۔ واجد اللہ نگری نے یہ کارنامہ اپنی پہلی کوشش میں ہی سرانجام دے کر ملک و قوم کا نام روشن کیا۔ اس سے پہلے وہ راکا پوشی، گولڈن پیک اور کے ٹو سمیت دیگر پہاڑوں کو کامیابی سے سر کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ چند دن قبل پاکستانی کوہ پیما ساجد سد پارہ نے پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو بغیر آکسیجن سر کرکے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی: پنجاب میں کریک ڈاؤن تیز، اب تک 28 لاکھ سے زائد شہری واپس روانہ

چیٹ بوٹ کا مشورہ جان لیوا بن سکتا ہے، اے آئی ہارڈویئر ہیک کرنے کا انکشاف

’اگر آج نیوٹن زندہ ہوتا تو ن لیگ میں ہوتا‘، حذیفہ رحمان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

بیلٹ پیپر پر میرا نام ہوتا تو زبردست کامیابی ملتی‘، ریپبلکن امیدواروں کی ناکامی پر ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پر پوسٹ

بھارت: گجرات میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 38 افراد کی نشاندہی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

پاک افغان مذاکرات کی کامیابی طالبان کے دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات پر منحصر ہے، سابق سفیر ابرار حسین شاہ

ضلع ٹنڈو محمد خان میں بیڈ گورننس کی انتہا

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا