ترکیہ: مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے بے بس باپ

بدھ 8 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ اور شام میں آنے والے خوفناک زلزلے نے دونوں ممالک میں تباہی و بربادی کی کئی داستانیں رقم کی ہیں ، چند ہی دن میں بہت سے دل دہلا دینے والے مناظر عکس بند کئے جا چکے ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ترکی میں زلزلے کے مرکز کے قریب واقع شہر میں خاصی تباہی ہوئی ہے۔ وہیں عکس بند کیے گئے ایک دلخراش منظر نے سوشل میڈیا صارفین کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کے ملبے پر بیٹھا مجبور و لاچار باپ ملبے تلے دبی مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے بے بسی کی تصویر بنا بیٹھا ہے ۔

تصویر بشکریہ اے ایف پی

لڑکی کے والد میسوت ہینسر کا کہنا ہے اس کی پندرہ برس کی بیٹی امراک علیٰ الصباح اپنے بیڈ پر سو رہی تھی کہ ہولناک زلزلے نے اسے جان بچانے کا موقع ہی نہ دیا ۔

تصویر بشکریہ اے ایف پی

تصویر میں واضح ہے کہ بیڈ کا زیادہ تر حصہ ملبے میں دبا ہوا ہے جو نکالے جانے کے قابل نہیں اور نہ ہی باپ کی شفقت بیٹی کا ہاتھ چھوڑنے پر راضی ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی