پشاور: کتابوں کی جلد میں چھپا کر ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

پیر 10 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انوکھے طریقے سے ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں ہنگو کے رہائشی ملزم خالد کو موقع پر 2 کلو ہیروئن برآمد کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر، نارکوٹکس کنٹرول اور سرکل آفیسر پشاور ریجن کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے خفیہ اطلاع پر کتابوں کی جلد میں ہیروئن بند کر کے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

ایکسائز پولیس کے مطابق موٹروے اسٹاپ پر نشاندہی کیے گئے ہنگو کے رہائشی خالد ولد یار حسین کو 5 عدد کتابوں سے بھرے ایک تھیلے کے ساتھ روکا گیا۔ کتابوں کے تفصیل سے جائزے کے بعد ان کی جلدوں کو ادھیڑ کر چھپائی گئی 2000 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

ایکسائز پولیس کے اعلامیہ کے مطابق ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

احسان اللہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز ، اکمل خان خٹک ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور آفتاب الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے متعلقہ عملے کی حالیہ کاروائی کو سراہا اور شاباشی دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp