مشن حلوہ ریکننگ: ٹام کروز سخت گرمی کے باوجود ملتان میں کیا کر رہے ہیں؟

منگل 11 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی مقبولیت کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر آئے دن ہمیں دلچسپ تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں جو کہ اسی ٹیکنالوجی کی مرہون منت ہوتی ہیں۔ پاکستانی ٹائم لائنز پر کبھی ایلون مسک درزی کے روپ میں دیکھائی دیتے ہیں تو کبھی دنیا کی امیر ترین شخصیات کو کچی آبادی کے مکین کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کی مدد سے عوام کو یہ تصایر بالکل حقیقت کے قریب لگتی ہیں یہی وجہ ہے کہ صارفین کی جانب سے ان ایڈٹ کی ہوئی تصاویر کو خوب پذیرائی بھی ملتی ہے۔ ایسی ہی ایک تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خوب وائرل ہے جس میں ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کے شہر ملتان میں دیکھایا گیا ہے۔ ٹام کروز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے صارف منیر اسلم لکھتے ہیں ٹام کروز اگر ملتان سے ہوتے۔

صارف منیر اسلم کی ٹویٹ وائرل ہوتے ہی پاکستانی ٹائم لائنز پر ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی تصویر کے حوالے سے تبصروں اور میمز کا ایک طوفان امڈ آیا۔ کسی نے دیسی ٹام کروز کا خطاب دے ڈالا تو کسی صارف کو لگا کہ ٹام کروز اگر پاکستان سے ہوتے تو اور زیادہ ہینڈ سم نظر آتے۔ اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے صارف سارہ لکھتی ہیں کہ ٹام کروز اس سے قبل کبھی اتنے ہینڈسم نظر نہیں آئے۔

 

گفتگو مزید آگے بڑھی تو صارفین نے اندازہ لگایا کہ شاید ہالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار ٹام کروز ملتان کا مشہور سوہن حلوہ کھانے آئے ہیں تو کسی صارف نے تبصرہ کیا کہ اگر ٹام کروز پاکستان سے ہوتے تو یقیناً ان کو فیئر اینڈ لولی کریم کی ضرورت پڑتی۔ ایک صارف  کو ٹام کروز کے فلم ’مشن امپوسبل‘ کے معرکہ آرا کردار اور ملتان کی مشہور سوغات کی مناسبت سے جو تبصرہ سوجھا وہ کچھ یوں تھا: مشن ملتانی سوہن حلوہ ۔

 

پاکستان میں گرمی کی شدت کا حوالہ دیتے ہوئے صارف لائبہ ملک نے لکھا اس موسم میں اگر ٹام کروز پاکستان آ جائے تو واپسی پر ایسی ہی حالت ہونی ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ ٹام کروز کو ملتان سے آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ دیدے۔

صارفین جہاں ٹام کروز کی تصویر پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے وہی کچھ صارفین اس بات کی کھوج میں بھی سرگرداں رہے کہ آخر اتنے گرم موسم میں ٹام کروز پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے بجائے ملتان میں کیا کر رہے ہیں؟ مصنوعی ذہانت کی مرہون منت اس تصویر کے بیشتر تبصرہ نگاروں کے نزدیک صدا بہار ہالی ووڈ اداکار ضرور ملتانی سوہن حلوے کی کھوج میں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوڑے میں پھینکی گئی زائدالمیعاد چاکلیٹس اٹھانے کے لیے بھارت کی سڑک پر بھیڑ، ویڈیو وائرل

غزہ جنگ پر دستاویزی فلم ’نازا‘ وینس فیسٹیول میں گولڈن لائن کی امیدوار

انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس کلب کے باہر گرفتاری کے واقعے پر دوسرے ٹیسٹ سے باہر

امریکا میں مقیم کون سے 2 لاکھ غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے؟

بنی گالا پولیس کی کارروائی، گھریلو چوری میں ملوث ملزم گرفتار

ویڈیو

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کا اتحاد، دونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کو قبول کریں گے؟

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا