دوحہ معاہدے سے بڑھ کر پاکستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے: ترجمان افغان حکومت

اتوار 16 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغان حکومت نے کہا ہے کہ ہم نے دوحہ معاہدہ امریکا کے ساتھ کیا ہے جبکہ پاکستان ہمارا برادر پڑوسی ملک ہے جس کے ساتھ مسلمان ریاست کی شکل میں تعلقات رکھتے ہیں، ہم کبھی اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا ایک برادر اور مسلم ملک ہے، اگر پاکستان کی حکومت کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو وہ فراہم کرے ہم ضرور اقدامات اٹھائیں گے۔ ہم نے پہلے ہی پاکستان کو باور کرایا ہے کہ ہماری سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، کیوں کہ ایسا ہونے کی صورت میں یہ افغانستان میں بھی بدامنی کا سبب بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف اور وزیر دفاع کا افغانستان سے شکوہ، دہشت گردوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کا عندیہ

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہفتے کے روز اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والے عناصر افغانستان میں موجود ہیں۔

خواجہ آصف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ہم نے اپنے ملک میں 50 سے 60 ملین افغان باشندوں کو پناہ دی ہوئی ہے۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی دہشت گردی میں افغان شہریوں کی شمولیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کے محفوظ ٹھکانے ہیں۔ امید ہے افغان حکومت اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔

ہفتے کے روز کوئٹہ گیریژن میں ژوب واقعے پر بریفنگ کے بعد جنرل عاصم منیر نے یہاں افواج پاکستان کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلح افواج کو افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کی موجودگی پرشدید تحفظات اور تشویش ہے، کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد افغانستان سے آکر پاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں جو نا قابل برداشت ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آج 2 کلیجیاں زیادہ کھا لیں‘، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یہ مشورہ کس کو دیا؟

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ ٹریفک پلان، 400 سے زائد اہلکار تعینات، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا عید صفائی آپریشن شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز خود نگرانی کررہی ہیں

حکومت بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے، رانا ثناءاللہ

بھارت میں عیدالاضحیٰ پر مسلمانوں کو ہراساں کرنے کا سلسہ جاری، ہندوتوا کارکن سور لے آئے

ویڈیو

کراچی میں بڑی آفر: گوشت آپ کا ذائقہ ہمارا

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کی مبارکباد؛ اتحاد، قربانی اور قومی یکجہتی پر زور

یہ غلط فہمی ہے کہ یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کی حامی ہے، حافظ عبدالرحمان

کالم / تجزیہ

بے گھر بچوں کی عید

عید الاضحیٰ کے دن ایک خوش کن بات

ہر راستہ بیجنگ کی جانب