سائفر عمران خان کے پاس ہے، برآمد کرنا ہوگا، رانا ثنا اللہ

بدھ 19 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ذاتی مفاد کے لیے کھیل کھیلا اور سائفر کو پبلک کرنے کا جرم کیا، سائفر مانگنے پر کہاکہ سائفر گم ہوگیا ہے، عمران خان کو اس جرم میں ہر قیمت پر سزا ملنی چاہیے، اور شاہ محمود قریشی بھی اس جرم میں پوری طرح ملوث ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا بیان ثابت کرتا ہے کہ عمران خان نے جان بوجھ کر سائفرکو پبلک کیا، اعظم خان کے منع کرنے کے باوجود سائفر پبلک کیا گیا، پاکستان کے مفاد سے کھیلنے والوں نے خود آکر اپنے کارناموں کا خود اعتراف کر لای ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ اعظم خان کے بیان کے مطابق سائفر گم نہیں ہوا ابھی بھی عمران خان کے پاس ہے، اسکو برآمد کرنا ہوگا کیونکہ ایک خفیہ سرکاری دستاویزات کو اپنے پاس رکھنا جرم ہے، اسی جرم کے ارتکاب پر امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بھی کارروائی ہوئی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ اعظم خان کے اس بیان سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ملک کا اصل میر جعفر کون تھا، جس نے اس ملک کے اداروں کے خلاف سازش کی اور گھناؤنا کھیل کھیل کراس ملک کی معیشت کو تباہ کرتے ہوئے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہاکہ ایک ایسا شخص جو ذاتی مفاد کی خاطر قومی مفاد کو قربان کر سکتا ہے، وہ 9 مئی کے واقعات بھی کر سکتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اداروں اور ملک کے خلاف جو سازش کی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ 9 مئی بھی اسی سازش کا تسلسل ہے۔ 9 مئی کو ہمارے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں