آصف زرداری اور نواز شریف کے دبئی میں ڈیرے، نگراں وزیراعظم کا اعلان متوقع؟

اتوار 23 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب سے واپس دبئی پہنچے ہیں جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو پہلے سے دبئی موجود ہیں، دونوں رہنماؤں کی ملاقات متوقع ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری گزشتہ روز خصوصی طیارے سے دبئی پہنچے تھے، ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری چند دن دبئی میں قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ دبئی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی ملاقات ہوگی جس میں نگران سیٹ پر اہم مشاورت ہوگی اور نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کیا جائے گا۔

دوسری جانب 24 جون سے دبئی میں موجود مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز دبئی اور سعودی عرب کے دوروں کے بعد رات گئے پاکستان واپس پہنچ گئی ہیں۔

مریم نواز نے دبئی میں والد نوازشریف کے ہمراہ اہم ملاقاتیں کی تھیں، وہ اپنے والد کے ہمراہ دبئی سے سعودی عرب روانہ ہوئی تھیں، سعودی عرب میں بھی اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں میں مریم نواز شریک رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز کی وطن واپسی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بڑی سیاسی جماعتوں میں اسمبلی کی تحلیل، نگراں حکومت کا قیام اور عام انتخابات کے دیگر اہم امور سے متعلق مشاورت کے لیے بات چیت جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

سیاسی جماعتیں ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں، عوام کو آزادانہ حقِ رائے دہی کا موقع ملنا چاہیے، شیری رحمان

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری: عوام بھرپور انداز میں ووٹ ڈالیں، چیف الیکشن کمشنر

صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزرا کو ملے تحائف توشہ خانے میں جمع، تفصیلات جاری

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان