انتخابات پر ساڑھے 42 ارب روپے صرف ہوں گے، مرحلہ وار اجرا کا فیصلہ

منگل 25 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے عام انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے معاملات کو حتمی شکل دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ضرورت کے مطابق مرحلہ وار رقم جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے تمام فنڈز یک مشت جاری کرنے کی تجویز ماننے سے انکار کردیا گیا ہے اور اسے فنڈز ضرورت کے مطابق مرحلہ وار جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ضرورت کے مطابق فنڈز کے لیے وزارت خزانہ سے رجوع کرے گا۔ عام انتخابات کے لیے مجموعی طورپر 42 ارب42 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 10 ارب روپے جاری ہوں گے جس کی منظوری گزشتہ مالی سال کے دوران دی جاچکی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو گزشتہ مالی سال 15 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی جن میں سے 5 ارب روپے جاری کیے گئے۔ اس طرح گزشتہ مالی سال الیکشن کمیشن نے 5 ارب روپے میں سے 4 ارب47 کروڑ روپے استعمال کیے۔ الیکشن کمیشن نے رہ جانے والے 53 کروڑ روپے واپس وزارت خزانہ کو جمع کروا دیے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نےگزشتہ مالی سال عام انتخابات کے لیے 47 ارب 42 کروڑ روپے مانگے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنوں میں قاری راشد کے قتل کا الزام پولیس امن کمیٹی پر، لواحقین کا تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا البم ’صبح آئے نہ‘ ریلیز، کراچی میں اسپاٹیفائی کے زیراہتمام جشن

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان کا صاف انکار

جنگ کے دوران الیکشن ملک کو دو لخت کر سکتے ہیں، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وارننگ

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟