پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 22 ہزار 100 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 685 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 90 ہزار 415 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 174,547 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا6 ڈالر اضافے کے بعد 1,972 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔