اسحاق ڈار، رضاربانی سمیت کوئی بھی سیاستدان نگراں وزیراعظم کے لیے زیر غور آ سکتا ہے، رانا ثنااللہ

بدھ 26 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار، رضا ربانی سمیت کسی بھی سیاست دان کا نام ہو سکتا ہے،نواز شریف الیکشن سے ڈیڑھ ماہ قبل واپس آ جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو اس لیے لائی تھی کیوں کہ نواز شریف ان کی بات کو نہیں مانتے تھے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ کبھی نیوٹرل نہیں ہوتے اس لیے میری تجویز ہے کہ نگران وزیراعظم سیاستدان ہو، پنجاب میں پہلے انتخابات ہو جاتے تو عام الیکشن بے معنی ہو جاتے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف وطن واپسی پر پروگرام عوام کے سامنے رکھیں گے، عمران خان وہ شخص ہے جو اپنے مخالفین کو ختم کرنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کسی سازش کے تحت الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے، یہ نہیں ہو سکتا کہ حکومت 3 ماہ کی چھٹی پر چلی جائے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے سے بہتر ہے ان کا ٹرائل ہو اور پھر اس کے بعد ان کو سزا ہو، اس شخص نے ملک کی سیاست کو تباہ کر دیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کی پاداش میں عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں چلنا چاہیے، کسی ملزم کو اس لیے نہیں چھوڑا جا سکتا کہ اس نے الیکشن لڑنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ