حلیم عادل شیخ کو اجازت کے بغیر کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے، عدالت

جمعرات 27 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی مقامی عدالت نے پولیس کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کی کسی بھی گمنام ایف آئی آر یا ایم پی او کے تحت گرفتاری سے روک دیا۔

حلیم عادل شیخ کی ممکنہ گرفتاری اور خفیہ انکوائریوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست حلیم عادل شیخ کے بیٹے حسن عادل شیخ نے راج علی واحد ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی تھی۔

راج علی واحد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس لیے حلیم عادل شیخ روپوش ہیں۔ انہوں نے عدالت کے یہ بھی گوش گزار کیا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف جتنے معلوم مقدمات ہیں ان میں ضمانت حاصل کر لی گئی ہے۔

سرکاری وکیل نے تحریری جواب جمع کرایا۔ حلیم عادل شیخ کے خلاف کراچی میں 12 انکوائریاں جاری ہیں۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ اس کی اجازت کے بغیر حلیم عادل شیخ کو گرفتار نہ کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں