پاکستانی حجاج کو اضافی رقم کی واپسی کا اعلان، آئندہ حج اخراجات قسطوں میں لینے کا عندیہ

جمعرات 27 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے حج 2023 کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے حجاج کرام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وعدے کے مطابق حج اخراجات میں بچت کی رقم حجاج کرام کو واپس کی جا رہی ہے۔ تمام سرکاری حجاج کرام کو 97 ہزار روپے فی کس واپس کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مدینہ میں دور رہائش پانے والوں کو ایک لاکھ 11 ہزار روپے واپس ملیں گے، جن حجاج کو مشاعر ٹرین نہیں ملی انہیں ایک لاکھ 18 ہزار روپے واپس ملیں گے۔

طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ مرکزیہ میں رہائش اور ٹرین نہ پانے والوں کو کل ایک لاکھ 32 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے، سرکاری اسکیم کا حج پیکیج اوسطاً 10 لاکھ 32 ہزار روپے رہ گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے ہفتے حجاج کرام کے متعلقہ بینک اکاؤنٹس میں رقم کی منتقلی شروع ہو جائے گی۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ حرم میں توسیعی منصوبوں اور رش کے باوجود حجاج کو بہتر سہولیات دینے میں کامیاب رہے۔ 78 فیصد حجاج کرام کو مدینہ میں نزدیک ترین رہائشیں فراہم کی گئیں، 63 فیصد حجاج کو منٰی عرفات میں مشاعر ٹرین کی سہولت مہیا کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ 47 فیصد حجاج کو اولڈ منیٰ میں خیمے مہیا کیے گئے۔ حج سے قبل تمام سرکاری حجاج کو قربانی کی مد میں 55 ہزار روپے واپس کیے گئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیکریٹری مذہبی امور آفتاب اکبر درانی اور ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے بہترین کام کیا۔ مشکل حالات کے باوجود مذہبی امور کے عملہ نے پاکستان اور سعودی عرب میں انتھک محنت کی۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ حج 2024 کے لیے ایک لاکھ 79 ہزار کا ملکی کوٹہ حاصل کر چکے ہیں۔ خواہش ہے کہ حج اخراجات قسطوں میں لیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عازمینِ حج کی جامع تربیت کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں