خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک

ہفتہ 29 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ 2 روز کے دوران ضلع خیبراورجنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 جولائی کو ضلع خیبر علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اپنے فوجیوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا۔ مقابلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

28 جولائی کو جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان ایک اور شدید مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک کیے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان