چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور ہی محال ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے لکھا کہ ایک مضبوط، آزاد اور معتبر عدالتی نظام قانون کی حکمرانی کو یقینی بناتا ہے اور دستور کی حفاظت کرتا ہے۔
قانون کی حکمرانی کےبغیرجمہوریت کا تصور ہی محال ہےاور ایک مضبوط،آزاد اور معتبر عدالتی نظام قانون کی حکمرانی یقینی بناتا،دستور کی حفاظت کرتاہے۔قوم انتخابات کےحوالے سے LHCکےفیصلے کی تحسین کرتی اور آئین کی بالادستی+نظامِ عدل سےوابستہ امیدیں زندہ کرنےکیلئےعدلیہ کی پُشت پرکھڑی ہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 11, 2023
عمران خان نے مزید لکھا کہ قوم انتخابات کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی تحسین کرتی ہے اور آئین کی بالادستی، نظام عدل سے وابستہ امیدیں زندہ کرنے کے لیے عدلیہ کی پُشت پر کھڑی ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں 90 روز میں الیکشن کی تاریخ دی جائے۔