بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کرین زیر تعمیر پل پر گر گئی ،17 افراد ہلاک

منگل 1 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں زیرتعمیر پل پر کرین گرنے سے 17 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 5 زخمی افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے میں زیر تعمیر پل کے لیے لوہے کا ڈھانچہ لے جانے والی کرین اچانک پل پر گر گئی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

بھارتی حکام کے مطابق کرین کے ملبے کے نیچے دبے مزید 5 افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تاہم تحقیقات جاری ہیں کہ کرین کس وجہ سے گری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں یہی بات سامنے آئی ہے کہ کرین تکنیکی خرابی کے باعث آپریٹر کے کنٹرول سے باہر ہوگئی تھی جس کے بعد بے قابو ہو کر پل پر آگری۔

تاہم امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں، جہاں ملبہ اٹھانے اور دیگر امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی