میٹرو بس اور اورنج ٹرین کی میڈیا کوریج پر لاکھوں روپے فیس؟

جمعرات 3 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین سستی سفری سہولت تو ہے ہی لیکن اب میڈیا کے لیے بری خبر ہے کہ حکومت نے ان سروسز کے اسٹیشنز پر میڈیا کے لیے کوریج کے لیے فیس لاگو کر دی ہے، میڈیا نمائندوں کو ادارے کی طرف سے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کی کوریج کا اجازت نامہ بھی اسٹیشنز پر لینا ضروری ہو گا۔

کس کس اسٹیشن پر کتنے پیسے دینا ہوں گے؟

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق اورنج لائن لاہور کے 26 اسٹیشنز پر3 کیٹگریاں بنا دی گئیں ہیں ۔ کیٹگری اے میں 8 اسٹیشنز پر2 لاکھ 46 ہزار روپے فی اسٹیشن کوریج فیس ہو گی، کیٹیگری بی میں شامل 10اسٹیشنز پر ایک لاکھ 85 ہزار روپے فیس عائد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کیٹگری بی میں شامل 8 اسٹیشنز پرایک لاکھ 24 ہزار روپے فیس ہوگی۔

میٹرو بس سروس کی کوریج پر بھی میڈیا کے اداروں کو ایک لاکھ 24 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔ یہ فیس جمع کروانے کے بعد ای میل کے ذریعے جمع کروائی گئی فیس کی پرچی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو بھیجنی ہوگی جس کے بعد محکمہ 3 دن کے اندر بتائے گا کہ اس میڈیا کو کون سے اسٹیشن پر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

کوریج کرنے والوں کو ڈسپلن کی پابندی کرنا ہوگی

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق اسٹیشنز پر ویڈیو شوٹ، تصویر یا کسی شخص کا انٹرویو لینے والوں کو کوریج کے دوران ڈسلپن کی پابندی کرنا ہوگی۔ لڑائی جھگڑے کی صورت میں محکمہ جرمانہ بھی کر سکتا ہے اور شوٹ کے اجازت نامے کو منسوخ کرنے کا بھی مجاز ہوگا۔

شوٹ کے دوران گندگی کا عنصر پائے جانے پر محکمہ ایکشن لے گا، کوریج کی جگہ پر صفائی کا خاص خیال رکھنا ہوگا، میڈیا نمائندوں کو اپنے سامان کی حفاظت بھی خود کرنی ہو گی، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سامان کے چوری یا غائب ہونے کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔ شوٹ کے دوران بس یا ٹرین کی سیٹس یا شیشوں کو کوئی نقصان پہنچتا ہے تو کوریج کرنے والوں کو نقصان کا ازالہ  کرنا ہوگا۔

میٹرو ٹرین اور بس کو کمائی کا ذریعہ بنانا ہے

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فیس لاگو کرنے کا ایک ہی مقصد ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو تھوڑی بہت حد تک کمائی کا ذریعہ بنایا جائے، محکمہ پہلے ہی اچھی اور بہترین سہولت کے عوض عوام سے کم کرایہ وصول کر رہا ہے اور حکومت اس پر سبسڈی بھی دے رہی ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے کہ اس سے جو پیسے کمائے جائیں وہ پیسے انہیں سروسز کے اوپر ہی لگائے جائیں تاکہ آئے روز جو مختلف قسم کے ایشوز ہمیں دیکھنے پڑتے ہیں وہ حل ہو سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم