پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں 14 پیسےمہنگا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 60 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ کاروباری پفتہ ڈالر کی قدر 287 روپے 46 پیسے رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 76.65 روپے، اماراتی درہم 78.29 روپے، قطری ریال 78.92 روپے، کویتی دینار935.40 روپے اور بحرینی دینار 762.90 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 188 روپے 41 پیسے، کینیڈین ڈالر 214 روپے 49 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 366 روپے 91 پیسے ریکارڈ کی گئی۔