ملک بھر میں آئندہ 3 روز تک کہاں کہاں بارشیں متوقع ہیں؟

اتوار 13 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز 14 اگست سے 16 اگست تک ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے 14 سے16 اگست کے دوران تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، راولپنڈی  اور اسلام آباد کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

14 اور15 اگست کے دوران محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اورگردونواح میں تیز ہوائیں اور موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہوگا۔

13 اگست اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہاراورکشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

14 اگست پیر کے روز شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہاراورکشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ اسی طرح ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔

اتوار اور پیر کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ شام کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا