آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کہاں کہاں بادل برسیں گے؟

ہفتہ 26 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، خطۂ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

ہفتہ کو خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور بارکھان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

ملک میں سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر لاہور (لکشمی چوک 75، قرطبہ چوک 70، گلشن راوی 68، پانی والا تالاب 52، تاج پورہ 43، مغل پورہ 38، اپر مال 35، جیل روڈ 34، گلبرگ 33، نشتر ٹاؤن 31، فرخ آباد، چودہ 7، جوہر ٹاؤن 20، ایئر پورٹ 10، اقبال ٹاؤن 8، سمن آباد 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ فیصل آباد 52، ملتان (ایئر پورٹ 45، سٹی 05)، گوجرانوالہ 37، اوکاڑہ 36، سرگودھا 30، قصور28، نور پور تھل 25، نارووال 21، حافظ آباد 23، ٹوبہ ٹیک سنگھ14، خانیوال 6، راولپنڈی (چکلالہ 4)، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ)، ڈی جی خان، بھکر 2، جوہر آباد ، چکوال، منگلا، بہاولپور(سٹی)، سیالکوٹ ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

خیبرپختونخوا میں کالام 29، سیدو شریف 26، دیر (لوئر 22، اپر 1)، کاکول، مالم جبہ 6، پٹن 4، بنوں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ آزادکشمیر کے علاقے گڑھی دوپٹہ میں 6، مظفر آباد (سٹی ، ائیر پورٹ 3) ، راولاکوٹ ایک ملی میٹر جبکہ گلگت بلتستان میں گوپس5 ، گلگت، چلاس، بونجی ایک اوربلوچستان کے علاقے بارکھان میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دالبندین، نوکنڈی 41، دادو اور تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم