ورلڈ باکسنگ کونسل ایشیا ٹائٹل کا کامیاب دفاع، پاکستانی باکسر کے ہاتھوں بھارتی ناک آؤٹ

اتوار 27 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی باکسر تیمور خان نے ورلڈ باکسنگ کونسل ایشیا ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے ایک بار پھر ٹائٹل اپنے نام کر لیا، دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ میں مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والے تیمور خان نے بھارتی باکسر کو شکست دے کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔

پاکستانی باکسر تیمور خان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے بھارت کے ناقابل شکست ہیوی ویٹ باکسر جسكران سنگھ کو پہلے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کیا۔ جسکران سنگھ 30 سیکنڈ کے اندر ہی ناک آؤٹ ہوگئے۔

ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تحت ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر تیمور خان اب تک 10 مقابلوں میں نا قابلِ شکست ہیوی ویٹ باکسر ہیں۔

پاکستانی باکسر تیمور خان نے بھارتی حریف کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ڈبلیو بی اے ایشین ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔

واضح رہے کہ تیمور خان نے اس سال کے شروع میں بنکاک میں ہونے والے مقابلے میں تھائی لینڈ کے فائٹرایکا فوب اورائیوان کو شکست دے کر ایشین باکسنگ فیڈریشن ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل برقرار رکھا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں