لاہور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کی درخواست کے اخراج کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کا خدشے کے پیش نظر زمان پارک پر پی ٹی آئی ورکرز کو الرٹ کردیا گیا۔
رات گئے پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے ورکرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ’’ پولیس زمان پارک جانے والے روڈ بند کر رہی ہے- تمام ورکرز اور سپورٹرز جلد از جلد زمان پارک پہنچیں‘‘
🚨: پولیس زمان پارک جانے والے روڈ بند کر رہی ہے-
تمام ورکرز اور سپورٹرز جلد از جلد زمان پارک پہنچیں!
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) February 16, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے قریبی اضلاع کے کارکنوں کی بھی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔ جس کے بعد ورکرز مختلف شفٹوں میں عمران خان کی حفاظت کیلئے موجود رہیں گے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کردی ہے۔