نجم سیٹھی نے طلبہ کو 50 فیصد رعایت دے دی

جمعہ 17 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کو کراچی سٹیڈیم آمد پر بچوں نے گھیرلیا اور پی ایس ایل میچز مفت دکھانے کی درخواست کی۔ نجم سیٹھی نے بچوں کی فریاد سنتے ہوئے اسی وقت ٹکٹوں کی قیمت میں 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا۔

نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ 16 سال سے کم عمر کے طالب علم آدھی قیمت پر ٹکٹس خرید سکتے ہیں اور ساتھ یہ پیشکش بھی کی کہ یہ صرف کراچی کے میچز کے لیے ہے اور صرف طالب علموں کو ہی آدھی قیمت پر ٹکٹس ملیں گے۔ ساتھ آنے والے فیملی ممبرز کو نہیں

انہوں نے بتایا کہ جلد ہی دیگر شہروں کے بچے بھی اس آفر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
ٹکٹوں کی قیمت کم کرنے کے اعلان کے بعد بچے خوشی سے نہال ہوگئے اور پی سی بی اور نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ شائقین ویب سائٹ (pcb.bookme.pk) پر جا کر کراچی میں ہونے والے میچز کے آن لائن ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل کراچی میں اتوار کے علاوہ پی ایس ایل میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں بالترتیب 2ہزار 900 روپے (وی آئی پی)، ایک ہزار 900 روپے (پریمیم) اور فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے لیے بالترتیب 950 روپے اور 650 روپے رکھی گئی تھیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مہاجرین کی 12 نشستوں کا معاملہ حساس، انہیں حقِ رائے دہی سے محروم نہیں کیا جا سکتا، رانا ثنااللہ

ٹرمپ اور امریکا پر عالمی اعتماد میں ریکارڈ کمی، نئی سروے رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مستقبل کی جنگیں نئی حکمت عملیوں کی متقاضی ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

’70 لاکھ کا نقصان ہوگیا، قرضوں تلے دب گئے ہیں‘، اسلام آباد اتوار بازار میں آتشزدگی پر متاثرہ دکاندار رو پڑا

سیاسی جماعتیں ماضی کی غلطیوں کا جائزہ لیں، مکالمے اور میثاقِ جمہوریت کی روح کو بحال کرنا ہوگا، خواجہ آصف

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا