موبائل فون ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہر نئے دن کے ساتھ انقلابی اختراعات ہوتی رہتی ہیں لیکن آج ہم بات کریں گے ایک ایسے موبائل فون کی جسے ہم اکثر ہتھوڑا فون کے نام سے پہچانتے ہیں۔ ہتھوڑا فون کا نام سن کر یقیناً آپ کے ذہن میں بھی نوکیا 3310 کی تصویر آئی ہوگی۔
نوکیا کمپنی کا مشہور موبائل فون ’نوکیا 3310‘ جو اپنے زمانے کا مقبول ترین موبائل فون تھا آج ہی کے دن سن 2000 میں ریلیز ہوا تھا۔ تاہم اس کی مینوفیکچرنگ 2005 میں بند کر دی گئی۔ تب تک وہ 12کروڑ 60لاکھ کی تعداد میں فروخت ہو چکا تھا۔
On this day in the year 2000, Nokia announced the release of its iconic 3310 phone, which ended up selling over 126 million units. pic.twitter.com/DZeGe2Immp
— The Spectator Index (@spectatorindex) September 1, 2023
نوکیا 3310 کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر کسی نے اس موبائل فون کو سالگرہ کی مبارک باد دی تو کسی نے اس موبائل فون سے جڑی اپنی یادوں کو تازہ کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیٹریوٹک ہیرو نامی صارف نے نوکیا 3310 کو سالگرہ کی مبارک باد دی
Happy anniversary Nokia 3310❤️ https://t.co/ZrhY6jMsSk
— Arjun (@Arjunn26_) September 1, 2023
گورو گپتا نوکیا 3310 کی فولادی مضبوطی کا ذکر کرتے ہوئی کہتے ہیں کہ نوکیا فون میں منفرد بات یہ تھی کہ یہ فون گرنے کے بعد 3 حصوں میں بٹ جاتا تھا، سامنے کا حصہ، پیچھے کا حصہ اور درمیان میں ربڑ والا حصہ۔ کوئی رونا دھونا نہیں، بس انہیں اکٹھا کریں، کان کے ساتھ لگائیں اور کال کرنا شروع کریں۔
Nokia phone had a unique feature, after fall it used to split in 3 parts,
front cover, back cover and rubber in between.
No rona-dhona, just collect them, put them in place and start making a call.
🤣 https://t.co/qElyHrVpU2— Gaurav Gupta (@GauravGupta1110) September 2, 2023
ری نامی ایکس صارف ٹسوے بہاتے ہوئے جذباتی ہوکر اپنے پہلے فون کو یاد کر رہی ہیں
My first cellphone🥹💛 https://t.co/vsKlAELPP4
— Ree (@Moanerleaser) September 1, 2023
وکٹوریہ سینٹوس نوکیا 3310 سے اپنی جڑی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ میرا پہلا موبائل فون تھا اس وقت میرے بھائی نے اسے میرے لیے خریدا تھا۔ آج بھی اس کی رنگ ٹون میرے کانوں میں بجتی ہے۔
This was my very first gsm phone -my brother bought it for me back then . I still remember the ring tone . https://t.co/Oya6di8mgh
— Victoria Santos (@euphoria365) September 1, 2023