ملک میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں 2 روپے 04 پیسے سستا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر304 روپے 94 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 306 روپے98 یسےرہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 81.30 روپے، اماراتی درہم 83.02 روپے، قطری ریال 83.63 روپے، کویتی دینار998.55 روپے اور بحرینی دینار 808.88 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 194 روپے70 پیسے، کینیڈین ڈالر 223 روپے 50 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 380 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی۔