کچلاک : گوداموں میں ذخیرہ کی گئی 250 ٹن چینی برآمد کر لی گئی

پیر 11 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں گوداموں میں چھپائی گئی سینکڑوں ٹن چینی برآمد کر لی گئی۔

کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کے مطابق خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر ارسلان چوہدری کی سربراہی میں آئی بی اور ضلعی انتظامیہ نے اتوار کی رات کوئٹہ کے نواحی علاقے چکلاک میں 3 گوداموں پر چھاپہ مار کر ذخیرہ کی گئی 250 ٹن چینی قبضے میں لے لی۔

کارروائی کے دوران 750 ٹن یوریا بھی برآمد کی گئی ہے۔

کمشنر کوئٹہ کے مطابق گوداموں کو سیل کر کے پولیس تعینات کر دی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ملک میں چینی کی قیمت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور مارکیٹ میں 230 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان