ایشیا کپ: بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پیر 11 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ میں بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

ویرات کوہلی نے کیریئر کی 47ویں سینچری بھی داغ دی۔ کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف شاہین آفریدی کی بال پر 99 واں رن بنا کر ون ڈے کرکٹ کا بڑا سنگ میل عبور کیا اور اس سے اگلی بال پر انہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 47ویں سنچری اسکور کی۔

ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے بھارت کے دوسرے اور دنیا کے پانچویں کرکٹر بن گئے ہیں، اس سے قبل سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر، سری لنکا کے کمار سنگاکارا، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ اور سری لنکا کے سنتھ جے سوریا بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

کوہلی نے 267 اننگز میں تیز ترین 13ہزار رنز مکمل کیے ہیں جبکہ ان سے قبل یہ اعزاز سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 321 اننگز میں 13 ہزار رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے 341 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

ایشیا کپ کے آج کے میچ میں تو قومی ٹیم کا کوئی کھلاڑی کوئی بھی ریکارڈ بنانے میں ناکام رہا، بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں کارکردگی مایوس کن رہی۔

اس سے قبل ہونے والے ایشیا کپ کے میچوں میں قومی کپتان بابر اعظم نے 2 ریکارڈ اپنے نام کیے تھے۔

ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں بابر اعظم نے 102ویں اننگز میں 19 ویں سینچری اسکور کر کے جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑاتھا۔ ’ہاشم آملہ نے اپنی 19 ویں سینچری 104 نمبر کی اننگز میں مکمل کی تھی‘

اس کے بعد 6 ستمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے کم ترین اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس تھا۔

قومی کپتان نے ایک روزہ کرکٹ میں 31 اننگز میں 2 ہزار اسکور کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ ویرات کوہلی نے 36 اننگز کھیل کر 2 ہزار کا ہندسہ عبور کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟