مجھے کچھ نہیں ہوگا زہر پینے کی اجازت دی جائے، شہری کی لاہور ہائیکورٹ میں انوکھی درخواست

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ میں شہری نے انوکھی درخواست دے دی، جس میں لکھا گیا کہ مجھے کچھ نہیں ہوگا زہر پینے کی اجازت دی جائے، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دیا۔

لاہور کے علاقے مزنگ کے رہائشی سرور تاج نے لاہور ہائیکورٹ میں انوکھی درخواست دائر کی کہ قرآنی آیات پڑھ کر موچی گیٹ پر زہر پینے کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں جس سے مجھے کچھ نہیں ہوگا لہذا عدالت مجھے یہ تجربہ کرنے کی اجازت دے۔

 

دوران سماعت جسٹس راحیل کامران نے استفسار کیا کہ آپ زہر کیوں پینا چاہتے ہیں شہری نے عدالت کو بتایا کہ میرے پاس علم ہے میں زہر پیوں گا مجھے کچھ نہیں ہوگا۔

 

عدالت نے ریمارکس دیے کہ خودکشی تو حرام ہے اور عدالت حرام کام کی کیسے اجازت دے سکتی ہے۔ آپ سستی شہرت کے لیے کوئی اسٹنٹ کھیل رہے ہیں۔

شہری نے موقف اختیار کیا کہ مجھے کوئی شہرت نہیں چاہیے میرا اللہ پر یقین ہے مجھے کچھ نہیں ہوگا، عدالت اجازت دے دے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ بھارت میں کینسر کے مریضوں نے موت آسان کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا خود موت مانگنے والوں کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم کسی غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دے سکتےآپ کا اگر زیادہ دل ہے تو کریں پھر قانون کے مطابق آپکے خلاف جو کارروائی ہوگی وہ ہوجائے گی۔

جس کے بعد عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں