کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی پہلی فتح، کراچی کنگز کی مسلسل تیسری شکست

ہفتہ 18 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل8 کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز کو 6 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنا سکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

مارٹن گپٹل کی شاندار سینچری

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مارٹن گپٹل خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایس ایل 8 کی پہلی سینچری بنانے میں بھی کامیاب ہوگئے، وہ آخری گیند پر 117 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے بلے باز مارٹن گپٹل نے 62 گیندوں پر سینچری مکمل کی جس میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔انہوں نے فاسٹ بولر اینڈریو ٹائی کو تین چھکے اور تین چوکے رسید کیے۔

گپٹل کے علاوہ افتخار احمد 32 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ کراچی کی جانب سے عماد وسیم اور عامر یامین نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایونٹ کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریاض ایئر کی باقاعدہ پروازوں کا آغاز، پہلی بوئنگ 787 ڈریم لائنر لندن پہنچ گئی

پاکستان اور مصر کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال

آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا میں نگراں دور کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیدیا

کروڑوں روپے کا منصوبہ مگر ناقص تعمیر، کراچی میں ناقص تعمیراتی کام کی ویڈیو وائرل

صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ویڈیو

صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بجٹ 27-2026 سے خواتین کی کیا توقعات ہیں؟

پیپلز پارٹی سے صرف ایک نشست کم، گلگت بلتستان میں حکومت ن لیگ بنائے گی، خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

اسرائیل کی ملٹری ڈاکٹرائن

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا