اسلام آباد میں چوروں کی شناخت کے لیے لگائے گئے سیف سٹی کے کیمرے ہی چوری ہو گئے

بدھ 20 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور شہر کو محفوظ بنانے کے لیے لگائے گئے سیف سٹی کیمرے خود ہی غیر محفوظ ہو گئے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب لوگوں پر نظر رکھنے والے کیمرے چوروں کی نظروں میں آچکے ہیں۔

اسلام آباد میں تحفظ یقینی بنانے والے کیمرے چوری ہوگئے اور بات صرف یہیں تک نہیں بلکہ ہاتھ ڈالا بھی گیا تو ان کیمروں پر جو پولیس تھانے کے عین سامنے لگے ہوئے تھے۔ لیکن یہاں ایک بات اور ہے جو یقیناً عوام کو ششدر کرنے کے لیے اکیلی ہی کافی ہوگی اور وہ یہ کہ پولیس کو اس چوری کا پتا 15 دنوں بعد لگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کے باہر لگے سیف سٹی کیمرے چوری کر لیے گئے ہیں جبکہ پولیس چوروں کی اس کارستانی سے 2 ہفتے تک لاعلم رہی۔ 15 روز گزرنے کے بعد سیف سٹی ٹیم جب جائے واردات پر پہنچی تو کیمرے ہی غائب تھے۔

2 ستمبر کی رات کیمرے بند ہو گئے تھے تاہم پولیس کی جانب سے اب تک محض رپورٹ ہی لکھی گئی اور 2 ستمبر کی چوری کا مقدمہ 16 ستمبر کو تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا۔

چوری ہونے والے کیمروں کی مالیت ایک لاکھ 20 ہزار مالیت روپے بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف سیف سٹی کیمرے چوری کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن بائیک رائیڈ کے دوران مبینہ ہراسانی، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی

اسٹار ٹریک میں پاول چیخوف کا کردار ادا کرنے والے والٹر کوئنیگ چل بسے

منی پور میں بھارتی آسام رائفلز کے اہلکار کی خودکشی، فوجیوں میں نفسیاتی امراض شدت اختیار کرگئے

شی جن پنگ کے اقتدار میں مزید 5 سال کی توسیع کا امکان

میکسیکو  کی چیف الیکشن کمشنر بدعنوانی کے الزامات پر مستعفی

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں