تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی آزادی ہونی چاہیے، مرتضیٰ سولنگی

اتوار 24 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے۔ سرکاری میڈیا کو کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہیں کرنی چاہیے۔

 ریڈیو پاکستان کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ ملک کا نظام منتخب نمائندے چلائیں گے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ سرکاری میڈیا کو کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہیں کرنی چاہیے۔ صوبائی وزیر نے سرکاری میڈیا کو ہدایت جاری کر دی ہیں کہ وہ رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو منصفانہ کوریج دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت ریڈیو پاکستان کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے اور اس کی نشریات ڈیجیٹل ہونی چاہییں۔

 مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ وہ قانونی اور آئینی اختیارات کے تحت ریڈیو کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اپنے دستیاب وقت اور وسائل کو میڈیا کے مسائل کے حل کے لیے استعمال کریں گے۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کو جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنا چاہیے اور یہ ان کا خواب ہے۔ریڈیو پاکستان کے بورڈ کی جلد تشکیل نو کی جائے گی اور وہ ریڈیو پاکستان کے معاملات کو بہتر بنانا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ