وفاقی وزارت صحت کا ڈریپ کو جعلی اور اسمگل شدہ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

بدھ 27 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ڈریپ کو جعلی، غیر رجسٹرڈ اور اسمگل شدہ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کردیا، اور ایسی تمام ادویات کی سیل سٹوریج اور ڈسٹری بیوشن فوری طور پر بند کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے جعلی غیر رجسٹرڈ اور اسمگل شدہ ادویات کی سیل سٹوریج اور ڈسٹری بیوشن فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر صحت نے تمام غیر رجسٹرڈ جعلی ادویات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، اور ساتھ ہی ہدایت کی ہے کہ مارکیٹ میں نگرانی کے دائرہ کار کو  بڑھایا جائے۔

 

وفاقی وزیر کی ہدایات کے مطابق مارکیٹس جن میں ڈسٹری بیوٹر، فارمیسی ، میڈیکل اسٹورز اور ہول سیل بازار شامل ہیں، میں نگرانی کے عمل کو بڑھایا جائے۔

ندیم جان نے کہاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ ادویات کی بلا تعطل فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کچھ روز قبل لاہور میں جعلی انجیکشن لگانے کے باعث متعدد مریضوں کی آنکھیں خراب ہونے کے واقعات سامنے آئے جس کی وجہ سے وزارت صحت اور انتظامیہ متحرک دکھائی دے رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی سروسز ایکسپورٹس میں 19 فیصد اضافہ، آئی ٹی شعبہ نمایاں، تجارتی خسارے میں بھی بڑی کمی

مصنوعی ذہانت نے پہلی بار نئے وائرس ڈیزائن کر دیے، طبی تحقیق میں بڑی پیشرفت لیکن نئے خطرات بھی

ٹی وی کی سیاست سے اصل پارلیمنٹ تک، کنزا ہاشمی کا قومی اسمبلی کا دورہ

پاکستان کے مؤقف کی بھرپور تائید، چین کا سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر فوری پابندی کا مطالبہ

آسٹریلیا کا اسمارٹ چشموں پر تشویش کا اظہار، نئے رازداری قوانین بنانے پر زور

ویڈیو

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟