ژوب: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

جمعہ 29 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ژوب میں سمبازہ کے قریب 3 دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بناتے ہوئے ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کے دوران آپریشن میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن میں حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئےجام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بناتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار کی عراقچی، لاوروف سمیت دیگر وزرائے خارجہ سے خوشگوار ملاقات

پاکستان ویمنز ایشیا کپ کے لیے تیار، جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا عزم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: عمران خان کی بشریٰ بی بی و اہلخانہ سے ملاقات، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کا حکم

سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی اہم کامیابی ہے، سرفراز بگٹی

چین اور نیپال کی سرحد پر تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئیں

ویڈیو

پانی کو سیاسی مقاصد یا دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے، وزیراعظم شہباز شریف

گھر میں پودے لگائیں، کچرا بیچیں، پنجاب حکومت سے ہزاروں روپے حاصل کریں

لانگ مارچ کے لیے چندہ اصل میں عوام کے جیبوں پر ڈاکا ہے، پشاور کے شہری حکومت پر برس پڑے

کالم / تجزیہ

خیبرپختونخوا کے زیادہ تر مریض علاج کروانے پمز کیوں آتے ہیں؟

پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟

سلام سسٹر رضیہ نورین!