سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو قائد پاکستان نواز شریف کا وطن واپسی پر استقبال تاریخ ساز ہو گا۔ اس روز عوام ایک پارٹی لیڈر کا نہیں پاکستان کی ترقی اور امید کا استقبال کریں گے۔
سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ 21 اکتوبر پاکستان کی تاریخ میں ایک یادگار دن بنے گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لاہور کے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اہم مشاورتی اجلاس
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کی
اجلاس میں پارٹی قائد نواشریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
21 اکتوبر کا دن پاکستان کی… pic.twitter.com/SDTH6oCQPF
— PMLN (@pmln_org) October 2, 2023
’شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے استقبالیہ تیاریوں کا جائزہ لیا گیا‘۔
شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف نے عوام کی خاطر قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں، قائد مسلم لیگ ن بہادری، جرات اور ترقی کا نام ہے۔
انہوں نے کہاکہ 2018 سے 2022 کے دوران پاکستان ترقی کے عمل میں دہائیاں پیچھے چلا گیا۔ اتحاد، امن اور ترقی قومی ایجنڈا ہے جس پر نواز شریف کی قیادت میں عمل درآمد کریں گے، ہم ملک سے لوڈشیڈنگ کی طرح معاشی بدحالی بھی ختم کریں گے۔
اس موقع پر شرکا اجلاس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم نواز شریف کی آمد کی منتظر ہے، قائد مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ناممکن کو ممکن کر دکھایا، ملک پر جب بھی مشکل آئی تو نواز شریف نے ہی سنبھالا دیا۔