’میرا صحت کارڈ‘ موبائل ایپ سے کون سی سہولیات ملیں گی؟

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے ’میرا صحت کارڈ‘ موبائل ایپ لانچ کر دی، ’میراصحت کارڈ‘ ایپ اینڈرائیڈ پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں نگراں وفاقی  وزیر ندیم جان نے ’میرا صحت کارڈ‘ موبائل ایپ کا اجراء کیا، فی الحال ’میراصحت کارڈ‘ اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور ضلع تھرپارکر (سندھ) کے مستقل رہائشی خاندان کے لیے دستیاب ہو گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا کہ عنقریب ’میراصحت کارڈ‘ پاکستان کے تمام شہریوں کے لیے دستیاب ہو گی، ایپ اہل خاندان کے اراکین کی ایک جامع فہرست دیتی ہے۔

ندیم جان کے مطابق ڈیجیٹل ریکارڈ خاندانوں کو اپنی صحت کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے با اختیار بنائے گا اور طبی علاج کی تاریخ کا ریکارڈ بھی فراہم کرے گا۔

وزیر صحت نے کہا کہ ایپ طبی دیکھ بھال کرنے والوں کے درست معلومات تک رسائی حاصل ہونے کو یقینی بنائے گی، ایپ کا اہم ترین فائدہ یہ ہے کہ اس سے شہریوں کو اب دستیاب علاج کی شفاف فہرست تک رسائی حاصل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے، صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے اصلاحات کی جا رہی ہیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں