ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 10 فیصد کمی

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے ستمبر تک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو4.12 ارب ڈالرکا زر مبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 4.59 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ستمبر2023 میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1.35 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں 12 فیصد کم ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.53 ارب ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعداد و شمارکے مطابق جنوری 2023 سے لیکر ستمبر 2023 تک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات کا حجم 11.90 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18 فیصد کم ہے، گزشتہ سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات کا حجم 14.53 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گرو ارجن دیو جی کے 420ویں یوم شہادت کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ، بیرون ملک پاکستانیوں نے مئی میں 4 ارب 30 کروڑ ڈالر بھیجے، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

بالوں کے جھڑنے کا خاتمہ ممکن، نئی سائنسی پیشرفت نے امید جگا دی

کفایت شعاری اقدامات، کس پر پابندی، کس کو استثنیٰ ؟، اسلام آباد میں نئے کاروباری اوقاتِ کار کا اعلان

انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟