امریکی سفیر کا بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان

جمعہ 6 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سفیر نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایرک گارسیٹی کا کہنا ہے کہ امریکا کو غیر متعینہ مدت کے لیے بھارتی حکام کے ساتھ رابطہ منقطع کرنا ہوگا۔ امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے واضح کیا ہےکہ سکھوں کی تحریک خالصتان اور احتجاجی مظاہروں کو امریکا کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

پولیٹیکو کے مطابق امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے بھارت کے ساتھ تعلقات مزید کشیدہ ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر تنازعے کے باعث امریکا اور بھارت کے مابین تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی سنگین ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بھارت کو تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی کہہ دیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر

مودی سرکار نے کینیڈا کے بعد امریکا میں بھی سکھوں کی آواز دبانے کی کوشش کی لیکن منہ کی کھائی۔ امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے واضح کیا ہےکہ سکھوں کی تحریک خالصتان اور احتجاجی مظاہروں کو امریکا کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ امریکا میں رہنے والے ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکا کی کینیڈا اور سکھوں کے ساتھ حمایت بھارت کے لیے شدید پریشان کن اور خطرناک ہے۔ کینیڈا نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر لگایا جس کے بعد دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے، کینیڈا کے الزامات کی تصدیق فائیو آئیز نے بھی کی جس میں امریکی انٹیلیجنس بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریاست مخالف بیانیہ، این سی سی آئی اے نے شوکت نواز میر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

مشرق وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کی ٹیلیفونک گفتگو، رابطے میں رہنے پر اتفاق

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سندھ کابینہ کے اراکین 3 ماہ کی تنخواہوں سے دستبردار، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں معطل

چین میں بیلٹ اینڈ روڈ اسکالرشپ ایوارڈ تقریب، پاکستانی سفیر کی شرکت، طلبہ کو اعزازات سے نوازا

میٹا نے یورپی ممالک میں اپنے اسمارٹ گلاسز کی لانچنگ مؤخر کردی

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ