سرکاری گاڑی کے مبینہ طور پرغلط استعمال اورممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ میں سہولت کاری کرنے والے محکمہ بلدیات کے ملازم کو معطل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری گاڑی نمبر جی ایس ڈی 767 ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹہ میں 16 گریڈ کے ٹیکسیشن آفیسرعبدالکریم کنبھرکے زیراستعمال رہی، ملزم مبینہ طور پر اور گاڑی کا غلط استعمال اور گاڑی میں ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور انکوائری کے لیے ایک افسر بھی مقرر کردیا گیا ہے۔ سرکاری گاڑی کے غلط استعمال کا مقدمہ پولیس اسٹیشن میرپور ساکرو میں درج کیا گیا ہے۔