وفاقی حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فسادی جماعت ضمنی الیکشن لڑے اور اسمبلی میں آ جائے۔
انہوں نے کہا کہ فسادی جماعت استعفوں کی منظوری اور کبھی استعفے منظور نہ کرنے کے لئے عدالتوں میں جاتی ہے۔ الیکشن لڑنا تھا، ایوان میں ہی آنا تھا تو اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ استعفے کیوں دئیے تھے؟
مریم نواز کا کہنا تھا کہ فسادی جماعت چکرا چکی ہے کہ کیا کرے، عدالت جائے، اسمبلی جائے، الیکشن میں جائے۔ ملک کو کسی ایک شخص کے انتشار کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔