پاکستان مسلسل دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر ایشین چیمپئن بن گیا

پیر 9 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سری لنکا کو شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر ایشین چیمپئن بن گیا۔

پیر کو نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر ایشیا کپ کے فیصلہ کن معرکے میں دفاعی چیمئپن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان اوپنرز محمد عدنان اور عمرگل نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے میچ کا سکور 140رنزتک پہنچایا۔ محمد عدنان نے 66 رنز بنائے۔ اس کے فورا بعد محمد لطیف 4 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 150رنز پر پاکستان کو دوسرا نقصان ہوا۔

ساجد علی عباسی 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 196رنز پر گری۔ عمر گل 53 گیندوں پر 95 رنز بناکر بولڈ ہوگئے اور مثل خان 14رنز بناکر رن آٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 215رنز بنائے۔ فیض 11 اور احمد یار 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کے سوجیوا نے 2 وکٹیں لیں۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 17.2 اوورز میں 113رنز پر ڈھیرہوگئی اور پاکستان نے 102رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔

سارتھ نے 25 اور سومتھ کرونا رتنے 20 رنز بنائےسوڈن آصف ندیم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مثال خان اور احمد یار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اوپنر عمر گل کو بہترین پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش