چیئرمین پی ٹی آئی کو سوئمنگ پول کے علاوہ سب کچھ مہیا کردیں گے، جج

بدھ 18 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے درمیان اڈیالہ جیل میں گرفتار سابق وزیر اعظم کو ورزش کے لیے سائیکل کی فراہمی کے معاملہ پر دلچسپ مکالمہ ہوا۔

عمران خان کے وکیل شیراز احمد رانجھا کے ہمراہ عدالت میں پیشی کے موقع پر علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں جِم کی سہولت موجود ہے اور عمران خان نے سائیکل کے علاوہ اور کچھ نہیں مانگا، جس پر جج ابوالحسنات بولے؛ میں نے فیملی کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کو فیور دے دیا ہے، ٹینشن نہ لیں۔

علیمہ خان بولیں؛ ہمارا بھائی اور کچھ نہیں مانگتا، بس ایک سائیکل مانگی ہے، کیا ایسا ہوسکتاہے کہ ایک مخصوص شخص گھر سے سائیکل خود جیل میں مہیا کردے، جج ابوالحسنات ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اہم شخصیت ہیں، ان کی زندگی اہم ہے، سائیکل پہنچاتے ہوئے راستہ میں کچھ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا۔

علیمہ خان بولیں؛ صاف سی بات ہے! جیل کا کنٹرول آپ کے پاس ہے، سائیکل پر آپ جب حکم جاری کریں گے جیل پہنچا دی جائے گی، جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ انہوں نے جیل جا کر دیوار توڑنے کا حکم دیا، کون جج ایسا کرتاہے۔ ’جیل میں دیوار توڑ دی، اب چیئرمین پی ٹی آئی کی چہل قدمی آرام سے جاری ہے۔‘

علیمہ خان کی جانب سے ورزش کی سائیکل فراہم کرنے پر اصرار کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین بولے؛ چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل کیا موٹر سائیکل بھی دےدیں گے، ان کے اس ریمارکس پر عدالت میں قہقہے بلند ہوگئے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے علیمہ خان سے استفسار کیا کہ کچھ بتائیں کہ آپ نے مانگا ہو اور میں نے نہ دیا ہو، جس پر علیمہ خان بولیں؛ عمران خان کو انصاف مل جائے تو بہت شکر ادا کریں گے، انہوں نے زندگی میں صرف اپنی صحت مانگی ہے۔ ’جج صاحب! آپ سے ہی امید ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل بھی پہنچادیں گے۔‘

اس موقع پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے خوشگوار موڈ میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سوئمنگ پول کے علاوہ باقی سب کچھ مہیا کردیں گے، سائیکل کا خیال رکھیےگا کہیں پنکچر نہ ہو۔ کمرہ عدالت میں ایک بار پھر قہقہے بلند ہوگئے۔

’جج صاحب! آرڈر کریں، سائیکل ہم ابھی بھیج رہے ہیں‘ علیمہ خان یہ جملہ کہتے ہوئے کمرہ عدالت سے رخصت ہوگئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لیک آڈیو کال سامنے آگئی

کان کنی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، بی جے پی رہنما سمیت 3 افراد زندہ جل کر ہلاک

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

’تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو روکا‘، ایران-امریکا معاہدے کے بعد پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی فوجی سازوسامان واپس لے سکتے ہیں، ٹرمپ

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ