ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہونے کی وجہ کیا ہے؟

بدھ 18 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

28 روز کے بعد ایک بار پھر ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 97 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اس وقت انٹربینک میں ڈالر 280 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے، گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے کے اضافے کے ساتھ 280 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ظفر پراچہ کہتے ہیں کہ بینکوں کی جانب سے ڈالر بڑھایا گیا ہے، یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ سب کچھ نارمل ہو رہا ہے اس کے باوجود ڈالر کیوں مہنگا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ڈالر روپے کے مقابلے میں پھر سے تگڑا ہوا ہے، ڈالر کا دوبارہ سے بڑھ جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ آرمی چیف سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی محنت پر پانی پھیر دیا گیا ہے۔

ظفر پراچہ کے مطابق ریسورسز بڑھے ہیں، پٹرول سمیت دیگر چیزیں سستی ہوئی ہیں، پھر بھی ڈالر میں اچانک اضافہ باعث تشویش ہے۔ عین ممکن ہے کہ اس وقت بینکس یہ چاہ رہے ہیں کہ ایکسچینج کا کام بھی انکے حوالے کیا جائے یعنی بلیک میلنگ کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے الزام لگتا تھا کہ ڈالر ایکسچینج کمپنیز کی وجہ سے بڑھ رہا اب کیا مسئلہ ہے اب تو ایکسچینج کمپنیز بھی کام نہیں کر رہی ہیں، ایک 2 بینکوں کے علاوہ سب باہر کے بینک ہیں۔ ان پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

انڈسٹریلسٹ احمد چنائے کے مطابق یہ روٹین کا معاملہ ہے آج اگر ڈالر بڑھ بھی گیا ہے تو کل پھر کمی ہوگی۔ اس میں پریشانی کی بات نہیں ہے اصل بات یہ ہے کہ ہماری ڈائریکشن درست ہونی چاہیے جو اس وقت درست سمت پر رواں ہے۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر مزید مستحکم ہوگی، اور جب تک ہماری پالیسی یہی رہی تو معیشت مثبت سمت کی طرف گامزن ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!