نگراں وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

جمعرات 19 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے، اس دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

چینی صدر اور نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے درمیان ملاقات کے موقع پر پاکستان چین کے وفود نے بھی شرکت کی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ چین پاکستان کا تزویراتی شراکت دار ہے، پاکستان کو چین کی دوستی پر فخر ہے، چین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

دنیا کی کوئی طاقت پاک چین تعلقات میں دراڑیں نہیں ڈال سکتی، انوارالحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم نے کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان چین تعلقات میں دراڑیں نہیں ڈال سکتی۔ چین پاکستان کا تذویراتی شراکت دار ہے، شی جن پنگ کی ویژنری قیادت میں پاکستان کے لیے بہت مواقع موجود ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں مدعو کرنے پر چینی قیادت کے مشکور ہیں، چین کی ترقی سب کے لیے بہترین مثال ہے، چینی صدر کی گزشتہ روز کی تقریر ان کے عظیم ویژن کی عکاس تھی۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

چین پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کا فروغ چاہتا ہے، چینی صدر

اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کا فروغ چاہتا ہے، سی پیک پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گرین پاکستان انیشیٹو: چولستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری

نئے صوبے ضروری مگر بہتر طرز حکمرانی بھی ناگزیر، کراچی کے شہریوں کی رائے

مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے حلقوں میں بھرپور انتخابی سرگرمیوں کے بعد پولنگ، عوام کا جمہوری نظام پر بھرپور اعتماد

آزاد کشمیر میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ: مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے حلقوں میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پاکستان میں نئے صوبے بنانے کا فارمولا کیا ہونا چاہیے؟

ویڈیو

گرین پاکستان انیشیٹو: چولستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری

نئے صوبے ضروری مگر بہتر طرز حکمرانی بھی ناگزیر، کراچی کے شہریوں کی رائے

سمندر میں شکاری خود شکار بن گیا؟ آکٹوپس نے شخص کو دبوچ لیا، حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور