190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل؛ ملک ریاض اور شہزاد اکبر کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر

پیر 23 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے پاکستان کو ادا کیے گئے 190 ملین پاؤنڈ کی سپریم کورٹ کے اکاؤںٹ میں براہ راست منتقلی کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ برطانیہ سے 35 ارب کی رقم  قومی خزانہ کو دی جائے اور غیر قانونی ٹرانزیکشنز میں ملوث تمام افراد کو قابل احتساب ٹھہرایا جائے۔

190 ملین پاؤنڈز منی لانڈرنگ معاملہ سے متعلق اس حالیہ درخواست میں درخواست گزار راجہ ہارون نے معروف بلڈر ملک ریاض سمیت سابق وزیر اعظم عمران خان کے اس وقت کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کیخلاف کارروائی کی استدعا کی ہے۔

اپنی درخواست میں راجہ ہارون نے عدالت عظمی سے استدعا کی ہے کہ برطانیہ سے 35 ارب کی رقم  قومی خزانہ کو دی جائے اور غیر قانونی ٹرانزیکشنز میں ملوث تمام افراد کو قابل احتساب ٹھہرایا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک ریاض نے 2019 میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ 190 ملین پاؤنڈز کا تصفیہ کیا، اس ڈرٹی ڈیل میں سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر بھی ملوث ہیں، پی ایم آفس اور اے آر یو کے اعلامیہ کے مطابق رقم خزانہ میں جمع ہونا تھی، برطانیہ میں منجمد رقم قومی خزانے کی بجائے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی۔

درخواست گزار کے مطابق ملک ریاض نے سپریم کورٹ سے کراچی زمین سے متعلق 460 ارب روپے واجبات کا تصفیہ کیا گیا، سپریم کورٹ میں رقم جمع کراکے ملک ریاض کو واپس کی گئی، وفاقی کابینہ نے ملک ریاض اوراین سی اے معاہدے کی خفیہ منظوری دی، وزارت قانون نے 190 ملین پاؤنڈز معاہدے کی توثیق نہیں کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں برطانیہ میں منجمد کی جانیوالی مذکورہ رقم کے عدالت عظمی میں جمع ہونے سے عدلیہ کی آزادی پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول بچاؤ، الیکٹرک بائیکس چلاؤ: حکومت بلوچستان کی الیکٹرک بائیکس اسکیم سے بائیکس کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟

لاڑکانہ، کشمور اور کندھ کوٹ کے سرکاری گوداموں سے 24 ہزار میٹرک ٹن گندم کیسے غائب ہوئی؟

آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد، کیا گوادر، پورٹ قاسم اور کراچی کی بندرگاہیں گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہیں

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

ویڈیو

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت