روسی حملے کو ایک سال مکمل، یوکرین نے خصوصی کرنسی نوٹ جاری کر دیا

جمعہ 24 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کے یوکرین پر حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر یوکرین نے خصوصی کرنسی نوٹ جاری کر دیا ہے۔

نیوز24  کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر یوکرین کے مرکزی بینک نے جمعرات کو ایک یادگاری کرنسی نوٹ جاری کیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے یوکرینی کرنسی Hryvnia کا 20 کا خصوصی نوٹ جاری کیا گیا جس کے ایک طرف تین فوجیوں کو قومی پرچم بلند کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

نوٹ کی دوسری طرف رسی سے بندھے ہوئے دو ہاتھوں کی تصویر ہے جو مبینہ طور پر جنگی جرائم کی نشاندہی کرتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیشنل بینک آف یوکرین کے گورنر نے کہا کہ جنگ کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ہم نے ایک یادگاری نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا جو کاغذ کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے پر سال بھر کے جذبات، مواد اور مشہور چیزوں کی عکاسی کرے گا۔

یوکرین کے مرکزی بینک کے حکام نے کہا کہ اس نوٹ کو ڈیزائن اور تیار کرنے میں تقریباً 8 ماہ لگے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 24 فروری 2022ء کو روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرتے ہوئے جنگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

 گزشتہ سال سے اب تک روس یوکرین جنگ میں 42 ہزار سے زائد افراد جان سے گئے جبکہ 56 ہزار سے زائد شہری زخمی ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ 15 ہزار افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں