بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتاب شاداب خان فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے۔
کرکٹ ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 271 رنز کا ہدف دے دیا۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی اننگز شروع ہوئی تو پہلے ہی اوور میں شاداب خان فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے۔
View this post on Instagram
شاداب خان فیلڈنگ کے دوران تھرو کرتے ہوئے انجرڈ ہوئے اور میدان سے باہر چلے گئے۔ وہ دوبارہ فیلڈنگ لیے آئے لیکن پاکستان ٹیم کے میڈیکل پینل نے ان کا دوبارہ چیک اپ کیا اور فیصلہ کیا کہ ان کی جگہ ’کنکشن متبادل‘ بھیجا جائے۔
Pakistan have taken a concussion substitute for Shadab Khan in the ongoing match against South Africa. Usama Mir will replace Shadab.
Shadab hit his head while fielding. He briefly took the field, but after a thorough assessment, the Pakistan team medical panel decided to…
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 27, 2023
تاہم پاکستان ٹیم نے کنکشن قانون کے تحت میچ میں شاداب خان کا متبادل مانگا اور ان کی جگہ اسامہ میر اب جنوبی افریقہ کے خلاف بولنگ کریں گے۔ میچ ریفری کی منظوری کے بعد اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
آئی سی سی کنکشن رُول کیا ہے؟
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 2019 میں ’کنکشن رُول‘ متعارف کرایا گیا، فٹ بال کی طرز پر اس قانون میں بھی ایک کھلاڑی کو دوسرے کھلاڑی کی جگہ تبدیل کیا جا سکتا ہے جسے کنکشن ’سبسٹی ٹیوٹ‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ متبادل کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ بھی کر سکتا ہے۔
کرکٹ میں بڑھتی ہوئی ہیڈ انجری کے باعث آئی سی سی نے یہ رول متعارف کرایا، اس کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی کھیل کے دوران زخمی ہو جاتا ہے، جیسے کہ سر پر گیند لگنے کے باعث گہرے زخم کا شکار ہو کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو جائے تو ’کنکشن رول‘ کا استعمال کرتے ہوئے ایمپائر کی منظوری کے بعد متبادل کھلاڑی کو میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق اس قانون کا اطلاق تمام طرز کے کرکٹ فارمیٹ پرہوگا جن میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ شامل ہیں۔